Chakwal Spinning Mills LTD
ڈائریکٹرز کی پروفائل

خواجہ محمدجاوید: ایک مشہور کاروباری شخصیت ، کمپنی کے چیئرمین و نان ایگزیکٹوڈائریکٹر اور کاروباری دنیا میں اپنی دور اندیشی اور عقلمندی کی وجہ سے ایک مقام رکھتے ہیں۔ان کا سوت ، ویونگ، سیمنٹ،پولیسٹراوربینکنگ کے شعبوں میں 40سال سے زیادہ کا تجربہ ہے۔کمپنی میں ان کا کردار کاروباری سمت کا تعین اور مجموعی حکمت عملی سے متعلق فیصلے کرنا ہے۔ وہ آڈٹ کمیٹی کے ممبر اور انسانی وسائل اور اجرت کمیٹی کے چئیرمین بھی ہیں۔

خواجہ محمد کلیم: کمپنی کے بورڈ میں سے بطور ایگزیکٹو ڈائریکٹر کام کر رہے ہیں اور مختلف کاروباری شعبوں میں 35 سال سے زائد عرص کا تجربہ رکھتے ہیں جن میں سوت، سیمنٹ اور فائبر انڈسٹری شامل ہیں۔ یہ فعال طور پر کمپنی پالیسیاں بناتے ہیں اور گروپ کی تمام کمپنیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے میں مصروفِ عمل ہیں۔

خواجہ محمد جہانگیر: یہ35سال سے زائد کا مختلف النواع خصوصاً فائبر اور سوت کاکاروباری تجربہ رکھتے ہیں۔یہ کمپنی میں 2004 سے بطورِ چیف ایگزیکٹو خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ یہ کمپنی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر بھی ہیں اورکمپنی کے بورڈ کی انسانی وسائل اور اجرت کمیٹی کے ممبر بھی ہیں ۔

خواجہ محمد تنویر: کمپنی کے بورڈ میں نان ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز ہیں کاروبار اور صنعت بالخصوص سیمنٹ،فائبر اورٹیکسٹائل کی صنعت کا 35سال سے زائد تجربہ کے ساتھ وہ کئی سماجی اوررفاعی کاموں میں شمولیت کے لیے بھی مقبول ہیں۔وہ کمپنی کے بورڈ کی انسانی وسائل اور اجرت کمیٹی کے ممبر بھی ہیں۔

خواجہ محمد ندیم: ندیم صاحب نے بزنس گریجویشن یو ایس اے سے مکمل کی ہے ۔وہ ٹیکسٹائل سوت اور ویونگ شعبوں میں دو دہائیوں سے تجربہ کے ساتھ کمپنی کے بورڈ میں بطور نان ایگزیکٹو ڈائریکٹر کام کر رہے ہیں ۔ وہ زیادہ تریوسف ویونگ ملز لیمیٹڈ (جو منسلک کمپنی ہے) کی روزانہ کی کاروباری سر گرمیوں کو دیکھتے ہیں جن میں پروڈکشن، مارکیٹنگ اورمالیات شامل ہیں۔جہاں وہ سی ای او کے عہدے پر فائز ہیں۔

محمد طارق صوفی: وہ ڈآف کارپوریٹ گورننس کی ا حتیاج کے مطابق کمپنی کے آزادڈائریکٹر ہیں۔ یہ سوت کے کاروبار میں خصوصاً انونٹری کاخاطر خواہ تجربہ رکھتے ہیں۔اس وجہ سے ان سے ہماری کافی امیدیں وابسطہ ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ وہ مستقبل قریب میں کمپنی کے لیے بیش قیمت اثاثہ ثابت ہوں گے۔وہ کمپنی کے بورڈ کی آڈٹ کمیٹی کے ممبر بھی ہیں۔

محمد نوید: محمد نویدصاحب نے یو ایس اے کے مشہور تعلیمی ادارے سے گریجویشن کی۔ وہ فائبر، سوت،سیمنٹ اور بینکنگ کے شعبوں میں 15 سال سے زیادہ تجربہ رکھتے ہیں۔ وہ کمپنی کے بورڈ کی آڈٹ کمیٹی کے چئیرمین ہیں ۔ وہ کوہِ نور سپننگ ملز لمیٹڈ (جو منسلک کمپنی ہے) کے چیف ایگزیکٹو اور ایگزیکٹوڈائریکٹر ہیں۔

محمد حمزہ یوسف: انہوں نے مارکیٹنگ اور سٹریٹیجی میں یو کے سے ماسٹرز کیا ہے اور بول چال کی اضافی صلاحیت کے ساتھ وہ مال کوبہتر طریقے سے مارکیٹ کرتے ہیں۔انہوں نے آئی سی اے پی سے ڈائریکٹر ٹریننگ بھی مکمل کرلی ہے جو ایس ای سی پی کے کوڈآف کارپوریٹ گورننس کے تحت درکار ہے۔وہ کمپنی کے بورڈ کی آڈٹ کمیٹی کے ممبرہیں۔

حصہ داران کا نمونہ

کمپنی کے آڈیٹر: ایچ۔ایم۔ڈی۔اے اینڈ کمپنی چارٹرڈ اکاونٹنٹس

قانونی مشیر : لاء اینڈ لاء ایسوسی ایٹس لاہور